World Asthma Day

عالمی دن برائے دمہ

دمہ سانس کی بیماری ہے۔ جس سے ہر سال ہزاروں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ اس کی وجوہات میں خاص طور پر موحولیاتی آلودگی، سگریٹ نوشی، شیشہ، وغیرہ شامل ہیں۔

دمہ قابل علاج ہے اگر دواوں اور احتیاطی تدابیر پر صحیح سے عمل کیا جائے۔ جن میں ماسک کا استعمال، دھویں اور آلودگی والی جگہوں سے پرہیز اور ویکسین خاص طور پر شامل ہیں۔

ایسے تمام افراد جنہیں سانس میں تنگی، کھانسی، سینے میں جکڑن، سانس میں سیٹی جیسی آواز کا سامنا ہو انہیں فوری طور کسی ماہر ڈاکٹر کو دکھانا چاہئیے۔